• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں لاہور کے سرکاری اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں لاہور کے سرکاری اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، اساتذہ، کلرکوں اور درجہ چہارم ملازمین کی جعلی بھرتیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کاحکم دے دیا گیا، 88 اساتذہ،101درجہ چہارم، 22 جونیئر کلرکوں کی جعلی بھرتیاں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں گزشتہ 5سالوں کے دوران کی گئیں۔

محکمہ تعلیم نے مذکورہ اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں فوری روک کر انکوائری کا حکم دے دیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں ملوث تمام افسران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید