• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی متحدہ پر مقدمے میں دلائل مکمل، جج نے فیصلہ جیوری پر چھوڑدیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی کے خلاف دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج نے فیصلہ جیوری پر چھوڑ دیا۔

بانی متحدہ کے خلاف دہشت گردی پر اکسانے کے مقدمے میں وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے، جج نے کیس کی سماعت کا خلاصہ بیان کرکے فیصلہ جیوری پر چھوڑ دیا۔

بانی متحدہ کے وکیل نےجیوری کو بتایا کہ ان کے موکل دہشت گرد نہیں، وہ ذہنی دباؤ میں تھے۔

وکیل دفاع نے کہا کہ بانی متحدہ کی تشدد کےحوالے سے باتوں کا وہ مطلب نہیں تھا جو نکالا گیا، بانی متحدہ نے معافی کے ساتھ وضاحت بھی پیش کی۔

 بانی متحدہ عدالت میں گواہی یا وکلا کے سوالات کے لئے پیش نہیں ہوئے، جیوری اپنا فیصلہ آج یا آئندہ ہفتے سناسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید