• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا نگرپارکر کا دورہ، فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگر پارکر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ دن گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے کسی بھی ابھرتے چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر جواب دینے کی تربیت پر زور دیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے تفویض کردہ مشن پورا کرنے کے لیے فوجیوں کے حوصلے و جذبے کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید