• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، اسحاق ڈار کے بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کرنیکی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نے اسحاق ڈار کے بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب کر لیا ، عدالت کے روبرو شہری منیر احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار اشتہاری ہے اور اشتہاری کے بیانات میڈیا پر نہیں چلائے جا سکتے، کسی بھی اشتہاری کے بیانات چلانا قانون کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت اسحاق ڈار کے بیانات اور انٹرویوز پر پابندی عائد کرے۔