• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام سیمینار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام ایڈیشنل انسپکٹر جنرل امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس  میں ریجن بھر سے پنجاب ہائی وے پٹرول کے افسران نے شرکت کی جنہیں ڈی ایس پی سعادت مہدی، انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر محمد اسماعیل اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر جہانگیر محمود نے بریفنگ دی۔ سیمینار کے دوران پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے افراد کو روڈ سیفٹی اور سکول کالجز میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے مہم کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ڈی ایس پی سعادت مہدی  نے پوسٹ انچارجز کو حکم دیا کہ پورے راولپنڈی ریجن میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹوں کے بیٹ ایریا میں مہلک اور جان لیوا حادثات سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل کریں ۔
تازہ ترین