کوئٹہ(پ ر)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کوہلو نوابزادہ بژیرخان مری نے کہاہے کہ کوہلو کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں علاقے میں امن ترقی خوشحالی ہمارا ژون ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے قبائلی معتبرین روزی خان ژنگ مری میر ذاکر بجارانی مری عبدالرحمن لانگھانی مری جمشید لانگھانی اورقیصر مری سے گفتگوکرتے ہوئے نوابزادہ پژیر مری نے کہاکہ کوہلو میں آب نوشی ‘ تعلیم صحت مواصلات آبپاشی زراعت بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ہمارے وسائل محدود اورمسائل بہت زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جتنا ممکن ہوسکے ریلیف دیں ترقی اورخوشحالی امن کے بغیر ناممکن ہے اس موقع پر معتبرین نے نوابزادہ پژیر مری کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل میں برابری کی بنیاد پر فنڈز کی تقسیم سے کوہلو ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا