• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ کا بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ماہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام پر بجلی گراتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کردی اور اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید