• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کو قد سے اونچی باتیں زیب نہیں دیتیں، اویس قادر شاہ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کو اپنے قد سے اونچی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 نہیں 18 دن میں کراچی پہنچیں، سندھ پھر بھی انہیں ووٹ نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پہلے بھی انہیں رد کیا، اب بھی رد کریں گے، اپنے قد سے اونچی باتیں آپ کو زیب نہیں دیتیں، سوچ کر بات کریں۔

اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ سال 2008 سے 2018 کی بات کرنے والے ساڑھے 3 سال کا حساب دیں، اپنی نااہلی چھپانے کے لئے اب سندھ کے دیگر اضلاع انہیں یاد آرہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے علی زیدی سے استفسار کیا کہ معاشی بگاڑ بین الاقوامی معمولات سے ہورہا ہے تو آپ کے ارسطوؤں کا کیا کام ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تو پارٹی منظم ہو نہیں رہی، یہ سندھ میں پی ٹی آئی کو منظم کرنے چلے ہیں۔

اویس قادر شاہ نے یہ بھی کہا کہ سیاست تو ان کے بس کی بات ہے نہیں، انتظام ہی بہتر کرلیں جو ذمےداری ملی انہیں۔

قومی خبریں سے مزید