• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنیں گے، اویس لغاری کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

ملتان میں کسان کنونشن سے خطاب کے دوران اویس لغاری نے کہا کہ جلالپور والے تبدیلی چاہتے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میں جنوبی پنجاب لاہور کی طرح خوب ترقی کرے گا، والہانہ استقبال پر حمزہ شہباز ملتان والوں کی محبت کو یاد رکھیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد پر بھی کام کررہے ہیں، کامیاب ہوں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا ملک کا سب سے بڑا مافیا عمران نیازی ہے، عمران نیازی نے جھوٹ بول کر پرانا پاکستان بھی برباد کردیا۔

قومی خبریں سے مزید