• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ممکنہ روسی جارحیت کے بارے میں پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے، سرگئی لاروف

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے امریکا پر روسی جارحیت کے پروپیگنڈے کا الزام عائد کیا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ واشنگٹن ممکنہ روسی جارحیت کے بارے میں پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور برسلز نے اہم روسی سیکیورٹی مطالبات کو نظر انداز کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید