• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کس کے ساتھ کھڑا ہے؟

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر جہانگیر ترین کا گروپ کس کے ساتھ کھڑا ہے، ترین گروپ کے اہم رکن نے بتادیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت اور اپوزیشن جب ہم سے بات کریں گے تو ملک اور عوام کی بہتری کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔

ترین گروپ کی حکومت کی حمایت سے متعلق سوال پر اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا آپ ایسا سوچنا چاہیں تو سوچ لیں۔

اسحاق خاکوانی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ حکومت کےساتھ کھڑا ہے، حکومت جب بلائےگی اپنا موقف بیان کریں گے، ہم دوست ہیں، کوئی تجویز آئے گی تو بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

اسحاق خاکوانی نے کہا کہ عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں تو اس کا وہ خود جواب دیں گے، حکومت کو وعدے یاد دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر الزامات لگائے گئے، انہیں صفائی کا موقع بھی ملنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید