• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر میں 7 سال کے بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا

فو: فائل
فو: فائل

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سات سال کے بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا، گرفتار ملزم نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے، والد کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھیلنے گیا تھا۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں 7 سال کے بچے کی خالی پلاٹ سے پھندا لگی لاش ملی ہے، لاش کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی، مدثر اور اس کی بہن گلی میں کھیل رہے تھے۔

بہن کے مطابق کچھ لوگ آئے اور مدثر کو ساتھ لے گئے، مدثر چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش ملنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں، پوسٹ مارٹم کے مطابق بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا دو افراد کو گرفتار کیا گیا ایک ملزم اصغر نے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ بچے مدثر نے اسے چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید