• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو کوٹ: زیادتی کی شکار خواتین خوف میں مبتلا


نوکوٹ میں مبینہ زیادتی کی شکار خواتین نے انسانیت سوز واقعے کی تفصیل بتادی۔

زیادتی کی شکار خواتین خوف میں مبتلا ہیں، جس کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں بھی کیا۔

متاثرہ خواتین نے خوف کے مارے اپنے گاؤں واپس جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقے منتقل ہوگئے ہیں۔

خواتین نے انسانیت سوز واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی ، ملزم کا نام لے کر بتایا کہ انہیں گھر سے اٹھاکر لے گئے، بیٹھک میں لے گئے، پوری رات ظلم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس کیس کے دو مرکزی ملزمان تک نہیں پہنچ پائی، مجموعی طور پر 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے ملزمان کے سیمپلز ڈی این اے کے لیے جام شورو فارنزک لیب بھیج دیے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو 15 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید