• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیروز خان، انسٹاگرام
فیروز خان، انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فیروز خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی ، انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان نے اللہ کا شُکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فیروز خان نے یہ بھی بتایا کہ بیٹی کا نام انہوں نے فاطمہ خان رکھا ہے۔

فیروز خان، انسٹا گرام اسٹوری
فیروز خان، انسٹا گرام اسٹوری

یاد رہے فیروز خان اور علیزے فیروز 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

3 مئی 2019 کو جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد سلطان خان رکھا تھا۔

فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے ‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان’ خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

آج کل فیروز خان جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’اے مشتِ خاک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید