• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے، حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں۔

 رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،  موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکردگی کے حامل وزراء کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے، آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا، ڈی آئی خان میں سرکاری وسائل استعمال کرکےحکومت نے بھونڈی حرکت کی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کی تحریک لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، 172 ووٹ پورے کرنے ہیں، حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہوا ہے، ایک جرگہ بنایا جارہا ہے جو حکومت کی حلیف جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ہم ہوم ورک کر رہے ہیں، جیسے ہی ہوم ورک پورا ہوگا تو تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید