وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں 11 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم سخت سزا کا مستحق ہے۔
دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی راولپنڈی میں 11 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کو مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم بچی کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، بچی کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔