• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کمپنیوں میں حکومتی کنٹرول کم کریں، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی سرکاری کمپنیوں میں حکومتی کنٹرول کم کرنے کی فرمائش کردی۔

رپورٹس کے مطابق فرمائش پوری کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قانون سازی پر غور شروع کردیاہے۔

گورنمنٹ کمپنیز گورننس اور آپریشنز بل 2021 کے تحت حکومت صرف سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی چیک کرسکے گی۔

کمپنیوں کے بورڈ متعلقہ وزارت سے مشاورت کریں گے مگر اپنے معاملات میں خودمختار ہوں گے، حکومت کا کمپنیاں چلانے میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی سرکاری کمپنیاں پانچ ہزار ارب روپے کا نقصان کرچکی ہیں، ان کا آڈٹ بھی کرانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید