فیصل آباد(خبر نگارخصوصی )سپورٹس بورڈ پنجاب سرکل کبڈی ایسوسی نے پنجاب میں مردو خواتین کی قومی کبڈی ٹیموں کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص گھکھڑ ، صدر کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب سرکل نصیر یوسف وہرہ ، جنرل سیکرٹری سرور بٹ ، ہیڈ کوچ عباس احمد بٹ نے اجلاس میں کیا ۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ کل 24 مئی کو ٹوبہ سٹیڈیم ، دوسرا میچ 27 مئی کو چوہدری ظہور الہی سٹیڈیم گجرات ، یکم جون کو رحیم یار خان سٹیڈیم، 2 جون کو مظفر گڑھ سٹیڈیم، 3 جون کو چنیوٹ سٹیڈیم،4 جون کو جھنگ سٹیڈیم ، 5 جون کواقبال سٹیڈیم جبکہ آخری میچ چھ جون کو ساہیوال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔