ڈگری( نامہ نگار) ڈگری سب ڈویژن کے شہر نوکوٹ میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے کا ازخود نوٹس لئے جانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کو آج (منگل کو ) عدالت میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ چیف جسٹس ہائیکورت کی ہدایت پر میرپورخاص کے ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر اور ایس ایس پی چوہدری اسد علی مذکورہ رپورٹ دیں گے ۔ چیف جسٹس کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی پکڑ دھکڑ کی اور پیر کے روز تک پولیس نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت ایف آئی آر میں درج تمام 20؍ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔