• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک اب عام شہریوں کو قرض فراہم کر رہے ہیں، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بینک اب عام شہریوں کو قرض فراہم کر رہے ہیں، ہر سال ای بینکنگ ٹرانزیکشن 30 فیصد سے بڑھ رہی ہیں ۔

ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ’راست‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ راست پروگرام کے چار خصوصی نقاط ہیں،یہ فوری ادائیگی کا نظام ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ’راست‘ ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب لائے گا، موبائل فون نمبر کے ذریعے فوری ادائیگی کی جا سکے گی،ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم ’راست‘ مکمل طور پر مفت سہولت ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ’راست‘ کو کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے منسلک کیا جاسکتا ہے، ڈیجیٹل بینک کم فیس کے ساتھ زیادہ سہولتیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا جی ڈی پی 370 ارب ڈالر ہے، پچھلے مالی سال 500 ارب ڈالر کی ای بینکنگ ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ ہر سال بینکنگ ٹرانزیکشن 30 فیصد سے بڑھ رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید