• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی کیس: ملزم زوہیب کے فرار کا مقدمہ درج کرانے والا خود ملوث نکلا


دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرار کا مقدمہ درج کرانے والا پولیس افسر خود جرم میں ملوث نکلا۔

اے ایس آئی خالد حسین کی مرضی سے ہی زوہیب قریشی کورٹ آتا جاتا اور ملزم جہاں چاہے چلا جاتا تھا۔

کمپنی کمانڈر کورٹ پولیس خالد کی ہدایت پر ہیڈ کانسٹیبل نوید اور حبیب ظفر مفرور زوہیب قریشی کو لاتے لے جاتے تھے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

مفرور زوہیب قریشی تک پہنچنے کے لیے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل محمد نوید اور حبیب ظفر ملزم زوہیب قریشی کو شاپنگ کے لئے طارق روڈ لے گئے، جہاں سے وہ موقع پاکر فرار ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید