• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے میں زیادتی، طالبعلم نے ملزم عزیز الرحمٰن کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا


لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے مقدمے میں متاثرہ طالبعلم صابر شاہ نےعدالت میں ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا، بتایا کہ 3برس تک جنسی استحصا ل کانشانہ بنایا گیا، ملزم نے امتحانات پر پابندی ختم کرنے اور پاس کروانے کا لالچ دیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی عدالت میں متاثرہ طالبعلم صابر شاہ نےاپنا بیان قلمبند کروایا، بیان کے متن کے مطابق 2013ء میں طالبعلم نے متعلقہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا۔

ملزم عزیز الرحمٰن نے طالبعلم صابر شاہ کے امتحانات پر پابندی ختم کرنے، پاس کروانے کا لالچ دیا اور 3 برس تک جنسی استحصال کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ طالبعلم نےبیان میں بتایا کہ مدرسے کی انتظامیہ کو شکایت کی لیکن شواہد نہ ہونے پر کارروائی نہیں کی گئی،اس کے بعد مدرسے کی انتظامیہ کو ملزم عزیز کی ویڈیوز اور آڈیوز دیں جنہیں دیکھنے کے بعد انتظامیہ نے عزیز الرحمٰن کو عہدے سے ہٹایا۔

صابر شاہ نے بیان میں کہا کہ ویڈیوز سامنے آنے پر ملزم عزیز کے بیٹوں نے جان سےمارنے کی کوشش کی، شریک ملزمان سے سامنا ہوا تو بھاگ کر جان بچائی، ملزمان کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ۔

مدعی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف 164 کا بیان بھی قلمبند کروا دیا تھا۔


قومی خبریں سے مزید