• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم لاہور قلندر کے کرکٹر کامران غلام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ صرف مار دھاڑ کا نام نہیں ہے، اس میں بھی صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں کامران غلام نے کہا کہ بابر اعظم، جو روٹ، ویرات کوہلی اور کین ولیمسن جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی جب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلتے ہیں تو صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں کیونکہ منہ اٹھا کر ماردھاڑ کرنے والا ہی صرف ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے، اگر پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کروں گا تو پاکستان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی آسکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اسی لئے ہے کہ جو اچھا پرفارم کرے اسے موقع بھی ملے، میرا یہی ٹارگٹ ہے کہ جب بھی جہاں موقع ملے اچھا کھیلوں۔

بیٹر کامران غلام سمجھتے ہیں کہ محمد حفیظ، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے سنیئر کھلاڑیوں کی موجودگی کا فائدہ ہوتا ہے، فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کرنا بہت آسان ہوتا ہے، وہ جارحانہ انداز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں جبکہ محمد حفیظ سے بہت سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کامران غلام لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی بہت ہی اچھے کپتان ہیں، ان جیسے فائٹر کپتان کی ضرورت ہوتی ہے، وہ سپورٹ اور بیک کرتے ہیں جس کا ریزلٹ سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کی ٹیم لاہور کی ہے تو سپورٹ تو ملے گی، بڑی امید ہے کہ رواں سال کے ایونٹ کی ٹرافی لاہور قلندرز کی ہو گی، ہم محنت کر رہے ہیں فینز دعا کریں، سب سو فیصد کھیل پیش کر رہے ہیں۔

کامران غلام کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا اور لاہور قلندرز نے مجھ پر اعتماد کیا، ٹیم کے اعتماد پر پورا اتروں گا، جتنا ہو سکا پرفارم کروں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید