پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔
آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔