• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور ذیشان ضمیر کل کے میچ سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر کے کل کے میچ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے یہ دونوں کھلاڑیوں کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں کرکٹرز کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، میڈیکل پینل جلد مزید تفصیل سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید