• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف سے صرف 2 جیت دور ہے، نسیم شاہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم پلے آف سے صرف 2 جیت دور ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اچھی پر فارمنس کا مزہ تب آتا ہے جب ٹیم میچ جیتے، میچ ہاریں تو میرے احساسات بہت مختلف ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ جیت جائے تو پلے آف میں چلےجائیں گے، اگلے میچز میں ہمارے اوپنرز اچھا کھیلیں تو مڈل آرڈر پر پریشر نہیں آئے گا۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ہمیں صرف ایک جیت کی ضرورت ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہی کہ میری کارکردگی سے ٹیم میں بہتری آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ محمد حسنین اور محمد نواز کےنہ ہونے سے ٹیم میں کمی تو محسوس ہوئی ہے، ہم پروفیشنلز ہیں ہر وقت بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید