وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے 8 مارچ کو ’عالمی یومِ حجاب‘ منانے کا اعلان کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
وفاقی وزیر نورالحق قادری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں 8 مارچ کو ’عالمی یوم حجاب‘ منانے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نور الحق قادری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یوم خواتین پر عورت مارچ یا کسی بھی عنوان سے اسلامی شعائر، اقدار اور حجاب کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہ دی جائے۔
خط میں تجویز دی گئی کہ دنیا کو حجاب ڈے پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم خواتین سے لباس کی وجہ سے کئے جانیوالے امتیازی سلوک کی طرف متوجہ کیا جائے، بین الاقوامی برادری سے بھارتی حکومت کے اس رویے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے۔
وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عالمی یوم حجاب منانے سے متعلق لکھے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کی ہے۔