• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں حجاب کے بعد اذان سے بھی روکا جانے لگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حجاب پر پابندی کے بعد بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کو مساجد سے اذان دینے سے بھی روکا جانے لگا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ضلع رتلام میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کی انتظامیہ کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے روک دیا، اس پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک چلانے کی دھمکی دے دی۔

دوسری جانب ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں بھی لاؤڈ اسپیکر پر اذان کیخلاف درخواست دائر کی جاچکی ہے، جس میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، عدالت نے معاملے پر 10مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری ہائی اسکول نے گزشتہ ماہ کیمپس میں حجاب پر پابندی جاری کی تھی جس کے بعد ضلع کے دیگر اسکولوں میں بھی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

اس سے حجاب کے حامیوں اور مخالفین کی طرف سے شدید احتجاج ہوا اور صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ حکام نے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت عروج پر پہنچا جب ایک باحجاب نوجوان لڑکی مسکان تنہا ہی انتہا پسندوں کے سامنے کھڑی ہوگئی، کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید