سکھر(بیور ورپورٹ)تعلقہ صالح پٹ میں بچوں اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،صالح پٹ کے رہائشی افراد کے مطابق مبینہ طور پر موبائل فون کے ذریعے یہ ویڈیوز بنائی گئی ہیں ایک ویڈیو میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ دکھایا گیا ہے، سیاسی، سماجی، عوامی حلقوں نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔