• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت بھی انصاف صحت کارڈ پروگرام کا حصہ بنے، گورنر سندھ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیاست کو الگ رکھ کر آگے بڑھیں اور سندھ میں انصاف صحت کارڈ پروگرام کا حصہ بن کر عوام کی محرومی کو دور کریں۔

کراچی میں حسین لاکھانی اسپتال میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے پی کے پنجاب اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اب کراچی میں انصاف صحت کارڈ کے ذریعے اپنا علاج کروا سکیں گیں۔

انہوں نے کہاکہ انصاف صحت کارڈز رکھنے والے کا تعلق کسی بھی صوبوں سے ہو وہ کراچی میں حسین لاکھانی اسپتال سے اپنا اعلاج کرواسکتے ہیں،۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ سندھ حکومت بھی اس پروگرام کا حصہ بنے، یہ پروگرام ان افراد کیلئے مفید ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کیلئے بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید