• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسکول میں طالبہ سے زیادتی، زیرِ حراست افراد کا DNA ٹیسٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نجی اسکول میں 10 سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے، جبکہ زیرِ حراست افراد کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے ورثاء کی نشاندہی پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تمام افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش کی جائے گی۔

طالبہ سے زیادتی کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جس کے اصل ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد میں لاہور کے مذکورہ اسکول پرنسپل کے قریبی عزیز بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید