• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے؟ وسیم اختر

سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے۔

جشن ِکرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 85 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی معاشی سمت غلط ہے، ہماری بہت مجبوریاں ہیں اس لیے حکومت کے ساتھ ہیں۔

وسیم اختر نے اپنے سابق ساتھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان، مصطفیٰ کمال سے بہتر میئر تھے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو فوراً ایم کیو ایم میں واپس آجانا چاہیے، پی آئی بی کے درزی نے قینچی چلائی تھی، اس لیے فاروق ستار سے لڑائی ہوگئی۔

اس موقع پر اداکارہ زرنش خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے، مریم نواز جیسا فیشن سینس کسی کا نہیں۔

جشن کرکٹ میں وسیم اختر اور زرنش خان 500 کی دوڑ میں امر خان کا ریکارڈ نہ توڑ سکے، جشن ِکرکٹ روزانہ رات گیارہ بجے صرف جیو نیوز پر پیش کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید