• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر مبینہ تشدد کی انکوائری کا حکم دے دیا


محسن بیگ کی اہلیہ کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو مبینہ تشدد کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مارگلہ پولیس اسٹیشن کی انسپکشن کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی تشدد کی انکوائری رپورٹ جمع کروائیں، دوران حراست پولیس اسٹیشن میں تشدد ناقابل برداشت ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ایف آئی آر معطل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ دوران حراست تشدد اور وکیل کو ملزم تک رسائی نہ دینا سنجیدہ معاملہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید