لاہور (نمائندہ جنگ)شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں28فروری تک توسیع کردی، لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت کے جج اعجاز الاحسن اعوان نے شہبازشریف اور دیگرملزمان کے خلاف 16ارب سے زائد منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کے وکلا نے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دی، شہبازشریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتیں۔