• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، بوری بند لاش برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سبزل روڈپر ازبک قبرستان سے 15سالہ لڑکی کی بوری بندتشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ،تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لاش شناخت کیلئےمردہ خانہ میں رکھ دی گئی ،تحقیقات شروع کردی گئی،پولیس کےمطابق خروٹ آباد پولیس کو گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ سبزل روڈ ازبک قبرستان میں ایک مشکوک بوری پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چیک کیا تو بوری میں لڑکی لاش تھی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پورسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی،ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مقتولہ کی عمر 15سال ہے جسے زیادتی کے بعد تشدد کرکےقتل کیا گیا ہے اور لاش بوری میں بند کر کے پھینک دی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید