سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا مخالف قوانین عمران خان اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے کا دعویٰ کردیا۔
ایک بیان میں ن لیگی نائب صدر نے پیکا اور الیکشن ایکٹ ترامیم سے متعلق حکومتی آرڈیننس پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کی کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ جو بھی قوانین بنا رہی ہے، وہ کہنے کو میڈیا اور اپوزیشن کے خلاف ہیں۔
مریم نواز نے دعویٰ سے کہا کہ میڈیا اور اپوزیشن مخالف یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں آگاہ کر رہی ہوں پھر نہ کہنا بتایا نہیں تھا۔