وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کے پولیس لائزان آفیسر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔...
وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں ا سکاٹ لینڈ یارڈ اور ایف آئی اے کے درمیان جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایف آئی اے کی طرف سے انسدا د دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکاخیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ برطانوی حکام سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کی آئندہ 3 روز میں مزید ملاقاتیں ہوں گی اور عمران فاروق قتل کیس کے ثبوتوں کا جائزہ لےکر دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔