روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی طرف سے فائر کیے گئے گولے نے روسی سرحدی تنصیب کو تباہ کر دیا۔
روسی سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پیر کو یوکرین سے فائر کیے گئے ایک نامعلوم پروجیکٹائل نے روس ۔ یوکرین کی سرحد سے 150 میٹر کے فاصلے پر روستوو کے علاقے میں FSB بارڈر گارڈ سروس کے زیر استعمال سرحدی تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم یوکرین نے روسی سرحدی تنصیب پر شیلنگ کی تردید کی ہے۔