• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے موجودہ حالات کا ذمے دار طالبان رجیم ہے: افغان سیاستدان احمد مسعود

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے افغانستان کو دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ قرار دے دیا۔

افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان کی زیر سرپرستی دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودہ حالات براہِ راست طالبان حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا نتیجہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آج افغانستان اپنے عوام کے لیے جہنم جبکہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کے لیے جنت بن چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) ہی سرگرم نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ ملک کے مختلف علاقوں میں فعال ہیں۔

احمد مسعود کے مطابق ان گروہوں کی موجودگی خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس صورتِ حال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید