• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی موسیقار پاکستانی گانوں کی موسیقی اور کبھی پورا گانا کاپی کرلیتے ہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے موسیقار اکثر ایسے گانوں کو اپنی تخلیق بنا کر پیش کرتے ہیں جو دراصل ان کے نہیں ہوتے۔ معروف گانے ’منی بد نام ہوئی‘ سے لے کر ʼظالما کوکا کولا پلا دے‘تک بولی وڈ کے کئی گانے پاکستانی گانوں کا چربہ ہیں۔حال ہی میں پاکستانی موسیقار شجاع حیدر نے بھارتی موسیقاروں راشد خان اور یاسر دیسائی پر اپنے گانے کی نقل کا الزام عائد کیا تھا۔ماضی میں بھی ایسے کئی گانے سامنے آئے ہیں جن میں بھارت کے موسیقاروں نے پاکستانی گانوں کی نقل کی ہو۔ بھارتی موسیقار وں نے کبھی موسیقی، شاعری اور کبھی پورا ہی گانا کاپی کرلیا۔یہ سلسلہ 80کی دہائی میں مقبول ہواجب آر ڈی برمن، لکشمی کانت پیارے لال اور بپّی لہری نے پاکستانی گانے دریافت کیے اور پھر 90کی دہائی میں انو ملک، ندیم شرون اور آنند ملند کے ہاتھوں ان کا کاروبار پروان چڑھا۔نئی صدی میں قدم رکھتے ہی پریتم جیسے کئی موسیقاروں نے پاکستانی گانے کاپی کیے۔ دیکھا جائے تو سرحد پار سب سے زیادہ گانے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے کاپی ہوئے جس کے بعد میڈم نورجہاں اور دیگر گلوکاروں کے گانوں کی بھی نقل بنی۔ویسےتو پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا گانا ʼہوا ہوا خود ایک ایرانی گانے ʼہوار ہوارکی نقل تھا لیکن بولی وڈ میں اسے ایک نہیں بلکہ چھ مرتبہ کاپی کیا گیا۔ نصرت فتح علی خان کے ʼمیں یار یار کہناکو بھی دو بار کاپی کرکے اسکرین پر پیش کیا گیا۔ اسی طرح حدیقہ کیانی کا گانا ʼبوہے باریاں ایک نہیں بلکہ دو بار بھارتی موسیقاروں نے کاپی کیا۔ وائٹل سائنز میوزک بینڈ کے پہلے گانے ʼدل دل پاکستان، اور بپی لہری نے ʼسانولی سلونی کی نقل کی تو کسی کو تعجب نہیں ہوا۔معروف لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے دو گانے،ابرار الحق کے مشہور گانے ʼبلو دے گھراور گانا ʼبھیگا بھیگا سا دسمبر ہے نقل کیے گئے۔اسی طرح پاکستانی گلوکار علی ظفر کا گانا ʼرنگین کو ہمیش ریشمیا نے ʼدل لگی میں جو بیت جائے بنا کر پیش کیا تھا۔یہی نہیں پاکستانی گلوکارہ عینی خالد کے گاناےماہیا کوبولی وڈ فلم ʼآوارہ پن میں شامل کیا گیا ۔معروف لوک گلوکار شوکت علی کے ʼکڈی تے ہنس بول دےکو امتیاز علی کی فلم ʼلو آج کل کے لیے پریتم نے کاپی کیا تھا جب کہ خلیل قیصر کا گیت ʼنئے کپڑے پہن کر کو فلم ʼانداز ʼ میں ندیم شرون نے ʼآئے گا مزہ اب برسات کا بنا کر پیش کیا تھا۔

دل لگی سے مزید