• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیکا قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس کو مسترد کردیا۔

 پی پی چیئرمین نے حکومت سے پیکا ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس کوفی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ آرڈیننس کے اجرا کا مقصد عمران خان کا اپنی حکومت کی نااہلی اورجرائم کوچھپانا ہے، شہریوں کو حکومت کی کارکردگی پر اپنی رائے دینے کا حق ہے، یہ آرڈیننس شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ فیک نیوز کی روک تھام کے نام پر پریس کا منہ بند کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان پاکستان میں فیک نیوز مافیا کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

بلاول نے کہا کہ پیکا آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس کےخلاف ہر فورم پر مزاحمت کریں گے، حکومت آزادی اظہار اور ایماندارانہ صحافت کو دبانے سے باز رہے۔

قومی خبریں سے مزید