• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ق کی قیادت سے11 ارکان قومی اسمبلی کے رابطے، ذرائع

پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11 ارکان قومی اسمبلی نے رابطے کیے  ہیں، جس کے بعد مسلم لیگ ق اپوزیشن کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی نے چوہدری برادران کو سیاسی فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران جو فیصلہ کریں گے اس کے ساتھ چلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ارکان کے رابطوں سے متعلق چوہدری شجاعت کو آگاہ کردیا گیا، جبکہ تین ارکان قومی اسمبلی کی آج فون پر چوہدری شجاعت سے بات کروائی گئی۔

واضح رہے کہ تخت لاہور اپوزیشن کی سیاست کا مرکز بن چکا ہے، تیز رفتار آنیاں جانیاں، نشست و برخاست اور مشورے جاری ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، جہاں عدم اعتماد اور اس کی کامیابی کی صورت میں ممکنہ آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے پہلے شہبازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، آج ہی ایک اور اہم ملاقات آصف زرداری اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان رات میں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید