• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دورہ چیلنجنگ ہوگا، آسٹریلوی کھلاڑی

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے دورہ پاکستان کو اپنے کیریئر کا اہم دورہ قرار دے دیا
آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے دورہ پاکستان کو اپنے کیریئر کا اہم دورہ قرار دے دیا

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے دورۂ پاکستان کو اپنے کیریئر کا اہم دورہ قرار دے دیا۔

ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ چیلنجنگ ہوگا جہاں مختلف کراؤڈ اور کنڈیشن ہوں گی، یہ بتانا مشکل ہوگا کہ پاکستان میں کن کنڈیشنر کا سامنا کرنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق پاکستان میں اچھے انتظامات کیے گئے ہیں، کراؤڈ کا معلوم نہیں لیکن پاکستان میں ہم محفوظ ہاتھوں میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، پاک آسٹریلیا سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید