کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کوئٹہ نے ہنڈی حوالے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ملزم عبیداللہ اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مقدمہ الزام نمبر 27/2018میں نامزد تھا جس کے خلاف گزشتہ ہفتے تحقیقات کے بعد انسپکٹر اسٹیفن شریف نے کمرشل بینک سرکل کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف 651ملین روپے کے ہنڈی حوالے کے شواہد ملے تھے۔