• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یوکرین کا ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ
یوکرین کا ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ

یوکرینی حکومت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

یوکرین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ آئیے مل کر ٹوئٹر سے مطالبہ کریں کے روس پر پابندی لگائی جائے۔

یہ بھی کہا گیا کہ مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روس جیسے جارحیت پسند ملک کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

یوکرین حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو ٹیگ کرتے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے لوگوں کو بے دردی سے قتل کرتے ہوئے روس کو ان پلیٹ فارمز کو  استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

اس سے قبل یوکرینی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک خاکہ شیئر کیا گیا تھا۔

خاکہ پوسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ کوئی میم یا مزاحیہ تبصرہ نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت ہماری اور آپ کی حقیقت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید