• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر روس کے لیے ’معنی خیز‘ پیغام

فوٹو : یوکرین ، ٹوئٹر
فوٹو : یوکرین ، ٹوئٹر

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے، جنگ ناصرف یوکرین کے شہروں میں جاری ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زور و شور سے اس پر بات چیت کی جارہی ہے۔

 گزشتہ روز روسی صدر کے یوکرین پر حملوں کے اعلان کے بعد جیسے ہی روسی میزائل اور ٹینک یوکرین پہنچے، یوکرین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا گیا۔

یوکرینی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک خاکہ شیئر کیا گیا جس میں ایڈولف ہٹلر کو پیوٹن کی جانب ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاکہ پوسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یہ کوئی میم یا مزاحیہ تبصرہ نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت ہماری اور آپ کی حقیقت ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’روس کو ٹیگ کر کے بتائیں کے آپ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘

خیال رہے کہ یوکرین کےدارالحکومت کیف میں جمعہ کی صبح دو دھماکوں کی آواز سنی گئی، جبکہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید