• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری لاہور پہنچ گئے، شہباز شریف سے تحریک عدم اعتماد پر صلاح مشورہ کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف زرداری لاہور پہنچ گئے،صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف سے اہم ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کےبارے میں صلاح مشورہ کریںگے، وہ پارٹی رہنمائوں ، عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے توقع ہے کہ شہبا ز ،زرداری ملاقات کےبعد عدم اعتماد کی تاریخ کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہباز شریف ، زرداری کو عدم اعتماد کیلئے ارکان کی تعداد اور رابطوں سے آگاہ کریں گے ، ملاقات میں اس امر پر بھی صلاح مشورہ ہو گا کے عدم اعتماد کی تحریک پہلے وزیر اعظم یا سپیکر قومی اسمبلی یا پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے خلاف پیش کی جائے۔