• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پہلے ہی شاہین شاہ کی کپتانی میں قلندرز کی جیت کی پیشگوئی کردی تھی؟

وزیراعظم عمران خان کی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پی ایس ایل 7 کی ٹرافی اٹھانے کی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پاکستان سُپر لیگ کی پہلی ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے فاتح ٹیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا عاطف، کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد زاہد اور کوچ عاقب جاوید سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات شاہین شاہ آفریدی کے لاہور قلندرز کے کپتان بننے کے اعلان کے چند دن بعد ہوئی تھی، اس اعلان کے بعد بہت سے لوگوں سے سوال کیا تھا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنانا درست فیصلہ ہے؟

تاہم، وزیر اعظم عمران خان نے قلندرز کی قیادت سے ملاقات میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم ذمہ داری دینے پر ٹیم کی تعریف کی تھی اور پیشگوئی کی تھی کہ شاہین شاہ کی کپتانی میں قلندرز ٹرافی اپنے نام کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا انتخاب فرنچائز کے لیے اچھا فیصلہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوان ہمیشہ نتائج بدلتے ہیں اور لاہور قلندرز اس بار پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی وزیر اعظم عمران کی پیشگوئی کو پورا کرنے کے علاوہ ایک بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیتنے والی فرنچائز کی قیادت کرنے والے سب سے کم عمر کپتان بھی بن گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید