• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج رانا صاحب کو خوش دیکھ کر دل خوش ہوگیا، سونیا حسین

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے لاہور قلندرز کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون جیتنے پر فرنچائز کے مالک فواد رانا کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک پیغام میں قلندرز کے مالک فواد رانا کی تصویر شیئر کی۔ 

ساتھ میں انہوں نے تحریر کیا کہ آج رانا صاحب کو خوش دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔ 

سونیا نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل جیتنے پر لاہور قلندرز کو مبارکباد بھی دی۔


واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں قلندرز نے سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید