وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔